قدرت کے انمول تحفے چیکو میں چھپے حیرت انگیز فوائد

قدرت نے انسان کے لئے کئی صحت بخش پھل پیدا کئے ہیں جن میں سے ایک چیکو بھی ہے، جس کے استعمال سے بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق چیکو میں فائبر، وٹامن اے، سی اور بی کی بھر پور مقدار پائی جاتی ہے جبکہ معدنیات میں آئرن، فاسفورس، کوپر، کیلشیم، سوڈیم، پوٹاشیم وغیرہ موجود ہوتے ہیں۔

ماہریں صحت کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں قرار پایا گیا کہ چیکو میں شوگر کی بھی مقدار پائی جاتی ہے، یہ معدے اور آنتوں کے لیے مفید پھل ہے، یہ معدے کی تیزابیت کم کرتا ہے، چھاتی اور بڑی آنت کے سرطان میں بچاؤ کے لیے مفید ہے، چیکو کا استعمال الرجی میں بھی راحت دیتا ہے، وٹامن اے کی بھرپور مقدار رکھنے کے سبب چیکو بینائی کے لیے بھی مفید پھل ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق چیکو کا استعمال حاملہ خواتین کے لیے بھی بے حد مفید ہے، چیکو میں کاربوہائیڈریٹس موجود ہوتے ہیں جو حاملہ خواتین کو طاقت اور مطلوبہ غذائیت فراہم کرتے ہیں، چیکو کا فرحت بخش ذائقہ اور خوشبو متلی اور کمزوری کی کیفیت کو دور کرتے ہیں

چیکو سے نکلنے والا بیج بھی فوائد کا حامل ہے، چیکو کے بیج کو پیس کر اگر کیڑے کے کاٹنے کی جگہ پر لگایا جائے تو سوجن کم ہوتی ہے اور چبھن سے آرام ملتا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.