کراچی: ہلال احمر کی جانب سےبارش سے متاثرہ550 گھرانوں میں سامان تقسیم

ہلال احمر پاکستان نے کراچی میں بارش سے متاثرہ 550 گھرانوں میں فوڈ پارسل واٹرفلٹرز، ترپالیں، جیری کین ، بالٹیاں اورکچن میں استعمال ہونے والے برتن وغیرہ تقسیم کئے ۔۔یہ تقسیم اورنگی ٹاؤن میں کی گئی ۔۔اس موقع پر پریس کانفرنس میں چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرارالحق نے کہا کہ کراچی میں حالیہ بارشوں نے 90 سالہ رکارڈ توڑدیا ہے ۔۔ایسی ہی سنگین صورتحال بلوچستان اور خیبرپختونخوانواہ میں بھی ہے،ہلال احمر ہمیشہ طرح اس بار بھی متاثرین کی امداد کے لئے صف اول میں کھڑا ہے

اس سے پہلے اورنگی ٹاؤن میں امدادی اشیا کی تقسیم کے موقعہ پر سندھ برانچ کی چیئرپرسن شہناز ایس حامد کا کہنا تھا کہ ہلال احمر متاثرہ گھرانوں کے ساتھ ہے

اس موقع پر صوبائی سیکریٹری ہلال احمر کنور وسیم کا کہنا تھا کہ ہلال احمر نے سیلاب اور بارش متاثرین کے مدد میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.