گستاخانہ بیان: کنگنا رناوت اور گوتم گمبھیر نوپور شرما کے دفاع میں سامنے آگئے

بھارتی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت ایک بار پھر گستاخِ رسولﷺ، بی جے پی کی معطل ترجمان نوپور شرما کے دفاع میں سامنے آگئیں۔

بی جے پی کی معطل ترجمان نوپور شرما کی نجی ٹی وی چینل پر اسلام اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخانہ گفتگو کے بعد ان کے خلاف ملک بھر میں شدید غم و غصہ، نعرے بازی اور سزا کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

گزشتہ روز کنگنا رناوت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں نوپور شرما کی کھلے الفاظ میں حمایت کی۔

انہوں نے آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلیمن کے سربراہ اسد الدین اویسی اور رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کے مابین جاری مباحثے پر بھی ہمیشہ کی طرح متنازع تبصرہ کیا۔

دوسری جانب بھارت کے سابق کرکٹر اور بی جے پی رہنما گوتم گمبھیر بھی نوپور شرما کے حامیوں کی صف میں شامل ہوگئے ہیں ۔

گوتم گمبھیر نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں لکھا کہ ’معافی مانگنے والی خاتون کے خلاف پورے ملک میں نفرت اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کی ہولناک نمائش پر نام نہاد ’سیکولر لبرلز‘ کی خاموشی یقیناً بہت ہی حیران کُن ہے۔‘

واضح رہے کہ بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل پر اسلام اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخانہ گفتگو کی تھی۔

بعد ازاں نوپور شرما کو 5 جون کو توہین آمیز ریمارکس پر بی جے پی سے معطل کر دیا گیا تھا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.