آسٹریلیا میں مینڈکوں کو شدید خطرات لاحق

آسٹریلیا میں ماہرین نے مختلف بیماریوں اور موسمیاتی تبدیلوں کے باعث مینڈک کی مختلف نسل کے ناپید ہونے سے خبردار کر دیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپوٹ کے مطابق  آسٹریلیا میں کئی جانوروں سمیت مینڈکوں کو بھی چند سالوں میں شدید خطرات لاحق ہیں جن کے بارے میں جلد حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔

تحقیق کے مطابق سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے آسٹریلوی حکام کو اس بات سے خبردار کیا ہے کہ مینڈکوں کی 26 اقسام 2040 تک دنیا سے ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائیں گی، جبکہ ان میں سے 4 پہلے ہی ناپید ہو چکی ہیں۔

مصنف ڈاکٹر گریم گلیپسی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے شمالی علاقہ کے محکمہ ماحولیات نے سالوں کے مطالعے کے بعد انتظامیہ کو ختم ہونے والی اقسام کی نشاندہی کی ہے۔

ڈاکٹر گلیسپی نےخدشہ ظاہر کیا کہ یہ مینڈک جلد ہی آسٹریلیا کے  رینگنے والے جانوروں، ممالیہ جانوروں ، پرندوں اور پودوں کی کئی اقسام کی طرح معدوم ہو سکتے ہیں جس سے دنیا کے دیگر عوامل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ڈاکٹر گلیسپی کے مطابق ان مینڈکوں میں جلد کی بیماری کے ساتھ سائیٹری ڈائیومائیکوسس نامی بیماری بڑھ رہی ہے، جس کے باعث پہلے 4 پرجاتیوں کا نام و نشان تک نہیں مل رہا۔

تاہم اس بیماری کے ساتھ تیزی سے بدلتی موسمیاتی تبدیلیاں بھی خطرے کا سبب بن رہی ہیں، جنہیں محفوظ کرنے کے لیے جلد سے جلد اقدامات کرنے کی ضرورت ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.