بی ایم ڈبلیو نے منی الیکٹرک بائیک متعارف کرادی

لگثری گاڑیوں کے لیے مشہور بی ایم ڈبلیو حالیہ برسوں سے جدید بائیکس پربھی کام رہی ہے اوراب کمپنی کی جانب سے کانسیپٹ ماڈل سی ای 02 منی بائیک پیش کی گئی ہے۔

دو پہیوں والی سی ای 02 میں 11 کلو واٹ کی بیلٹ ڈرائیو موٹرموجود ہے جو اسے 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ کمپنی نے بیٹری کے بارے میں زیادہ تفصیلات تو فراہم نہیں کیں مگر دعویٰ کیا ہے کہ فل چارج ہونے پر “سی ای 02” 90 کلومیٹر تک سفر کرسکتی ہے۔بائیک میں کوئی پیڈلزتو نہیں مگر بی ایم ڈبلیو کے مطابق اس میں فٹ ریسٹس موجود ہیں۔ سی ای 02 کا وزن 120 کلوگرام ہے۔اس سے پہلے بی ایم ڈبلیو کی ایک اور کانسیپٹ موٹرسائیکل سی ای 04 کو اب کمرشل بنیادوں پر تیار کرنے کی تیاری ہورہی ہے ،، امید ہے کہ مستقبل قریب میں سی ای 02 بھی صارفین کے لیے موجود ہوگی ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.