سائنس کی دنیا میں حیرت انگیز کامیابی، سانپ کے زہر سے زندگی بچانا ممکن

یوں تو کسی انسان کو خوفزدہ کرنے کے لئے سانپ کا نام ہی کافی ہے پر سانپ کا زہر اکثر اوقات میں موت کا سبب بھی بنتا ہے۔

سننے میں تو یہ عجیب لگے گا کہ کسی انسان کو بچانے کے لئے سانپ کے زہر کا استعمال کیا جائے پر حقیقت میں ایسا بھی ہوسکتا ہے۔

سانپ کے زہر سے ایسی گوند بنائی گئی ہے جو سیکنڈوں میں خون کا بہاؤ  روک کر انسان کی جان بچاسکتی ہے۔

کینیڈا کے ایک ڈاکٹر نے سانپ کے زہر میں ایک ایسا جزو تلاش کیا ہے، جسے’سپرگلو‘ کا نام دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر کائبریٹ میکونِنٹ نے سپر گلو نامی یہ خامرہ (اینزائم) لینس ہیڈ نامی سانپ کے زہر میں دریافت کیا ہے، جس کا شمار جنوبی امریکہ کے زہریلے ترین سانپوں میں ہوتا ہے۔

فوری طور پر خون کو جمع دینے والے اس زہر کے لئے ایک خاص گوند ڈیزائن کی گئی ہے، جس میں یہ خامرہ ملاکر اسے جیلاٹِن کی صورت دی گئی ہے۔

اس گوند کو حادثات اور ہنگامی حالت میں گہرے زخموں پرلگا کر کوئی روشنی دی جائے تو صرف 45 سیکنڈ میں گوند جم کر زخم کو بند کردیتی ہے اور اس طرح سانپ کے زہر والی یو گوند قیمتی جانیں بچا سکتی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.