دلہن کی انوکھے اندازمیں شادی ہال میں انٹری

نئی دہلی: بھارت میں دلہن گاڑی کے بونٹ پر بیٹھ کر شادی ہال پہنچی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں آئے روز شادی کو یادگار بنانے کے لیے مختلف طریقے استعمال کیے جاتے ہیں۔ اسی طرح کا ایک انداز پونے میں دلہن نے اپنایا۔
دلہن گاڑی کے بونٹ پر بیٹھ کر شادی ہال پہنچی دلہن کی دھماکے دار انٹری دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔
پونے میں دلہن کی گاڑی کے بونٹ پر بیٹھ کر شادی ہال کی طرف جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ جس پر لوگوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن بن سنور کر گاڑی کے بونٹ پر بیٹھی ہے جسے پھولوں سے سجایا گیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.