دنیا کی منفرد بستی جہاں داخل ہونے کیلئےاپینڈکس کی سرجری شرط

دنیا کے سب سے سرد مقام بر اعظم انٹارکٹیکا میں ایک علاقہ ایسا بھی ہے کہ جہاں رہنے یا سیر کرنے  کیلئے یہ شرط عائد ہے کہ آپ کو اپنا اپینڈکس نکالنا پڑتا ہے اس کے بغیر آپ وہاں قدم بھی نہیں رکھ سکتے۔

انٹارکٹیکا میں ایک بستی ہے جس میں ایک اسکول ، ایک پوسٹ آفس اور متعدد مکانات ہیں۔ یہ علاقہ دوسرے دیہات کی طرح ہی ہے لیکن صرف ایک فر ق ہے وہ یہ کہ کسی بھی شخص کو اس علاقے کے اندر جانے کے لئے اپنڈکس کی سرجری ضرور کروانی ہوگی۔

لاس اسٹرالز انٹارکٹیکا کا وہ علاقہ ہے جہاں کا درجہ حرارت منفی 60تک بھی پہنچ جاتا ہے، اس علاقے میں جانا بھی انتہائی دشوار ہے، اس کے لیے سمندر میں600میل کی مسافت طے کرنا پڑتی ہے۔

گاؤں میں داخلے لیے اتنی کڑی شرط لگانے کا مقصد یہ ہے کہ وہاں سے سینکڑوں میل دور تک کسی مریض کیلئے کوئی اسپتال یا فرسٹ ایڈ دینے کیلئے بھی کوئی طبی مرکز ہی نہیں ہے۔ لہٰذا وہاں جانے کیلئے اپنڈکس نکلوانا لازمی امر ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.