کورونا نے دنیا بھر میں ہرشعبے کی طرح صحافت کو بھی نہیں چھوڑا ؟

کورونا کی عالمی وبا نے جہاں دنیا  میں ہر شعبے کو متاثر کیا، وہیں اس کے آزادی صحافت پر بھی منفی اثرات سامنےآئے ہیں۔

آج کے جدید دور میں آزادی صحافت کی بات کرنا آسان مگر اس کی لاج رکھنا بہت مشکل ہے، اس کی ایک نئی مثال کورونا کی عالمی وبا کے دنوں میں بھی واضح نظر آئی۔

آزادی صحافت سے متعلق بین الاقوامی تنظیم نے اپنی تازہ رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ کورونا کی وبا کے دوران دنیا میں صحافیوں کے خلاف جبر و زیادتی اور حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کی جاری کردہ اس رپورٹ میں بتایا  گیا ہے کہ بعض ممالک میں حکومتوں نے اس بحران کو میڈیا پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لیے استعمال کیا۔

جرمنی سمیت کئی ممالک میں صحافیوں پر حملوں میں اضافہ بھی دیکھا گیا۔ جنوبی ایشیا میں بھارت، بنگلادیش اور بالخصوص پاکستان کے حالات پر خاص تشویش ظاہر کی گئی۔

آر ایس ایف کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بہت سے صحافیوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسے رہنماؤں کی غلط بیانی کی کوششوں کو چیلنج کرنے میں بھی بہت اہم کردار ادا کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.