رمضان میں ڈائٹ پلان بنائیں اور صحتمند رہیں

رمضان کا بابرکت مہینہ شروع ہو چکا ہے، جس میں مسلمان روزے رکھتے ہیں ، اصولاً تو اس مہینے میں سب کا وزن کم ہونا چاہئے لیکن سحر اور افطار میں زیادہ اور مضر صحت کھانا کھانے سے وزن کم ہونے کے بجائے بڑھ جاتا ہے۔
رمضان  المبارک میں وزن کم کرنے یا برقرار رکھنے کے لیے آپ کو کچھ ہدایات پر عمل کرنا لازمی ہے۔
اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو اپنی سحری کو سادہ رکھیں، سفید آٹے کے بجائے بھوسی والے آٹے کی سادہ روٹی کھائیں، دہی کا استعمال کریں، بغیر بالائی کا دودھ لیں، ایک یا دو کھجوریں کھالیں اور زیادہ سے زیادہ پانی پئیں۔
اسی طرح افطار میں بھی کچھ باتوں کا خیال رکھنا پڑے گا، ایک کھجور سے روزہ کھولیں، زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، نماز کے لیے اٹھ جائیں، مغرب کی نماز پڑھنے کے تھوڑی دیر بعد کھانا کھائیں، کھانے میں روسٹ کی ہوئی چکن بریسٹ یا ابلی سبزیاں کھائیں، پکوڑے، سموسے ، چاٹ سے گریز کریں، افطاری کے بعد چہل قدمی کریں اور میٹھا کھانے سے گریز کریں۔
گرمی کے روزوں میں افطار کے بعد زیادہ سے زیادہ کولڈڈرنک اور میٹھا کھانے کا دل چاہتا ہے، ان کے بجائے پھل ،  ڈرائی فروٹ اور شہد کا استعمال کریں، اس کے ساتھ ساتھ چائے اور کافی سے گریز کریں، ان کی جگہ ہربل ٹی یا گرین ٹی لیں یہ پانی کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ہاضمے میں بھی مدد دے گی۔

 

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.