اب کتے اور گھوڑے بھی رٹائرمنٹ لے سکیں گے، پولینڈ حکومت کا نیا اعلان

جب بھی کہیں پینشن کا لفظ آتا ہے  تو فوری طور پر ہمارے ذہن میں بزرگ لوگ آجاتے ہیں ۔۔۔لیکن اگر پینشن لینے والا انسان کی جگہ کوئی جانورہو تو کیسا لگے گا ؟

جی ہاں دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے، جہاں پر نہ صرف انسان  بلکہ کتوں اور گھوڑوں کو بھی پینشن دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔۔

ایسا فیصلہ پولنڈ میں سرکاری طور پر خدمات سرانجام دینے والے کتوں اور گھوڑوں سے متعلق کیا گیا ہے ۔

اس ضمن میں پولینڈ کے وزیر داخلہ ماریوس کامینسکی نے کہا ہے کہ یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ جو جانور ہمیں کئی خطرناک مجرم پکڑنے اور کئی اہلکاروں کی جان بچانے میں پیش پیش رہتا ہے ۔۔ انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد مالی امداد بھی دی جانی چاہیے ۔۔

اس نئے قانون سے پولینڈ میں 1200 کے قریب کتے اور 60 گھوڑے مستفید ہوں گے۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ ہر سال جرمن اور بیلجئم شیفرڈ کی دس فیصد تعداد ریٹائر ہو جاتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جانوروں کو دی جانے والی پینشن کی حد 600 سے 1400 ڈالر تک ہو گی جو ان کے علاج کے لیے بہت اہم کردار کرے گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.