کراچی: ہاشمانیزمیڈیکل ویلفئر فائونڈیشن کی جانب سے فری آئی اینڈ ڈینٹل کیمپ

ہاشمانیز میڈیکل ویلفئر فائونڈیشن کراچی کی جانب سے فری آئی اینڈ ڈینٹل کیمپ لگایا گیا جہاں فری ادویات اور موتیا کے آپریشن بھی کئے گئے ۔۔کیمپ میں شوگر اور یورک ایسڈ ٹیسٹ بھی مفت کئے گئے، اس موقع پر عوامی آواز ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے آئی اسپیشلسٹ شمشاد علی ، دلاور اور دیگر کا کہنا تھا کہ کیمپ اب تک 1700 کے قریب لوگوں کے آپریشن کئے گئے اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئی ہیں

اس موقع پرآرگنائزرز کا کہنا تھا کہ وہ ہاشمانیز گروپ کے بہت شکرگذار ہیں جنہوں نے یہ کیمپ لگاکر غریب اور مستحق لوگوں کی خدمت کی ہے ۔

 

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.