کراچی :این آئی سی وی ڈی میں پیڈیاٹرک کارڈیالوجی وارڈ کی تزئین و آرئش کامعاہدہ

این آئی سی وی ڈی کراچی میں پیڈیاٹرک کارڈیالوجی وارڈ کی تزئین و آرئش اور ساز وسامان کے لئے معاہدے پر دستخط کئے گئے ، این آئی سی وی ڈی نے امریکن پاکستان بزنس ڈولپمنٹ فورم او ر  روٹری کلب آف کراچی کراؤن کے ساتھ معاہدہ کیا ، معاہدے کے تحت  این آئی سی وی ڈی کراچی میں پیڈیاٹرک کارڈیالوجی وارڈ کی تزئین و آرئش کر کے جدید سہولیات فراہم کی جائینگی۔ معاہدے پر این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمر، پیڈیاٹرک کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر عبدالستا ر شیخ،  امریکن پاکستان بزنس ڈولپمنٹ فورم  کے شریک بانی و چیئرمین ذیشان الطاف لوہیا اورامریکن پاکستان بزنس ڈولپمنٹ فورم  کے شریک بانی و سیکریٹری جنرل ناصر وجاہت نے دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق  پیڈیاٹرک کارڈیالوجی وارڈ میں پہلے مرحلے میں 12 -12 بستروں پر مشتمل  2 کمروں کی تزئین وآرئش کی جائے گی اور  ان کو اسٹیٹ آف دی آرٹ آلات سے آراستہ کیا جائیگا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ندیم نے  امریکن پاکستان بزنس ڈولپمنٹ فورم  اور  روٹری کلب کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کا مقصد امریکن پاکستان بزنس ڈولپمنٹ فورم  اور این آئی سی وی ڈی کے مابین تعاون کے فریم ورک کی ترقی اور توسیع جاری رکھنا ہے تاکہ ضرورت مند مریضوں کے لئے باہمی فائدہ مند پروگراموں کو فروغ دیا جا سکے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.