وزیراعظم کے دو معاونین خصوصی فارغ،سیاسی حلقوں میں ہلچل

عوامي آواز رپورٽ
وزیراعظم کے دو معاونین خصوصی فارغ،سیاسی حلقوں میں ہلچل
عوامي آواز رپورٽوزیراعظم کے دو معاونین خصوصی فارغ،سیاسی حلقوں میں ہلچل

وزیرِاعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ آئدروس نے اپنے اپنے عہدوں سے استعیفے دے دیےہیں ۔ اور وزیر اعظم عمران خان نے دونوں معاونین کے استعفی منظور بھی کرلیے ہیں اوراس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ’عمران خان کے معاونین کے کردار پر جاری منفی بحث اورحکومت پر تنقید کے بعد انہوں نے استعفیٰ دینے کا انتخاب کیا ہے۔ ان کے استعیفے کے  کچھ دیر پہلے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ آئدروس نے بھی استعیفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دوہری شہریت کے معاملے میں ان پر ہونے والی تنقید کی وجہ سے ڈیجیٹل پاکستان منصوبہ متاثر ہو رہا ہے اور اس لیے وہ مستعفی ہو رہی ہیں۔

ایک ہی روز میں یکے بعد دیگرے دونوں معاونین خصوصی کے استعیفوں نے سیاسی حلقوں میں ایک ہلْچل مچادی ہے ۔۔ سیاسی پنڈتون کا کہنا ہے کہ ایک ہی روز میں دونوں معاونین ایک دوسرے کے بعد استعفے سے کئی سوال جنم لیتے ہیں

کچھ حلقوں کا خیال ہے کہ یہ استعیفے دوہری شہریت رکھنے پر حکومت پر ہونے والی تنقید کا نتیجہ ہیں اور دونوں سے زبردستی استعیفے لیے گئے ہیں۔۔

کچھ تو اتنا بھی کہہ رہے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت کا گھوٹالہ شروع ہواہے اور اس کاانجام کہاں ہوگا یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.