موبائِل کیمرہ کے 5 حیران کُن فنکشز

موبائل کیمرہ کے پانچ ایسے فائدے ہیں جنہیں سن کر آپ حیران رہ جائیں گے ، آپ ان ایپس کو پلے اسٹور سے اپنے سمارٹ فون پر انسٹال کر کے فنکشنز کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
سب سے پہلے ہے Google Translator
اس سافٹ وئیر سے تو سبھی لوگ واقف ہونگےآپ اسے انسٹال کریں
زبان کی سیٹنگ کریں۔۔ اسکے اندر کیمرہ کے نشان کو کلک کریں
پھر اس کیمرہ کو گھر میں کہیں بھی لکھی ہوئی انگریزی یا اردو پر لے جائیں وہ آپکو اردو یا انگلش میں ترجمہ کرکے دکھا دے گا
دوسرا ہے PhotoMath
اسے انسٹال کریں ، اس کے اندر جاکر کیمرہ آن کریں۔۔ کاغذ پر پن سے ریاضی کا کوئی بھی مشکل یا آسان سوال لکھیں۔۔ کیمرہ اس لائین کے اوپر لے جائیں یہ اسے فوکس اور سکین کرکے آپ کو سیکنڈوں میں جواب دکھا دے گا
تیسرا ہے IP Webcam
اس ایپ کی مدد سے آپ اپنے موبائل کو خفیہ یا سیکورٹی کیمرہ میں تبدیل کرسکتے ہیں۔۔۔ اس ایپ کو اوپن کریں اسکے اندر سے ایپ کا آئی پی ایڈریس نوٹ کریں۔۔ اس آئی پی ایڈریس کو اپنے کمپیوٹر یا دوسرے موبائل کے براؤزرز میں ڈالیں ۔۔اب جو مناظر اپ کا پہلا کیمرہ دکھائے گا وہی آپ کا ڈسک ٹاپ یا دوسرا موبائل دکھائے گا
چوتھا ایپ ہے CrookCatcher – Anti Theft
یہ سب سے زبردست ایپ ہے۔ ۔۔اگر آپ کا موبائل کہیں گم یا چوری ہوجائے اورچور جب اسے یوز کرنے کے لیے موبائل کا سیکورٹی پن یا پیٹرن غلط لگائے گا تو یہ سافٹ وئیر اپنا کام شروع کردے گا،، یہ موبائل کے فرنٹ کیمرے سے اس چور کی تصویر بنالے گا۔۔ پھر اس تصویر اور لوکیشن کو آپ کے دیئے گئے ای میل ایڈریس پر بھیج دے گا
پانچواں ایپ ہے CamScanner Phone PDF Creator
اس ایپ کی مدد سے آپ اپنی لائیبریری میں موجود کسی بھی چھوٹی یا بڑی کتاب کو منٹوں میں پی ڈی ایف فارمٹ میں تبدیل کرسکتے ہیں ۔۔اس ایپ کی مدد سے کیمرہ آن کریں جس پیج کو کنورٹ کرنا ہے اسے فوکس کرکے تصویر لیں اور وہ کنورٹ ہو جائے گی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.