اپنے مالک سے ہر روز گلے مل کر محبت کا اظہار کرنے والی شیرنی

محبت ایک ایسا مزاج ہے جو کسی خون خوار جانور کو بھی پگھلا کر اسے نرم دل بنا سکتا ہے

ایسا ہی ایک مثال بوٹسوانا کی ریاست میں پایا گیا ہے جہاں ایک شیرنی ہر ملاقات پر اپنے مالک کو گلے ملتی ہے

جنگلی حیات کے ماہر ویلنٹن گرونر نے ایک شیرنی کو چھوٹی سی عمر میں آغوش میں لیا اور اس سرگا نامی شیرنی کو پال پوس کر بڑا کیا اور گذشتہ دس برس سے وہ شیرنی جب بھی اپنے مالک سے ملتی ہے تو اچھل کر اسے گلے لگا لیتی ہے جسکے بغیر اسے سکون نہیں ملتا

یے شیرنی  دو ہزار ہیکٹر کے علاقہ میں رہتی ہے وہیں اسکی شکار گاہ اور جائیداد بھی ہی جہاں ویلنٹن روز جاتے اور اس سے ملاقات کرتے ہیں

ویلنٹن کہتے ہیں کہ  سرگا نے 25 فروری 2012 کو کالاہاری کے جنگلات  میں جنم لیا۔ لیکن عجیب بات یہ ہوئی کے اس کی ماں نے اسے دھتکار دیا  تھا

ان کا کہنا ہے کے سرگا کا رویہ ہمیشہ ہی محبت بھرا رہتا ہے لیکن وہ دیگر لوگوں کو اس کے قریب جانے کا مشورہ نہیں دیتے کیونکہ یہ عمل خطرناک ہوسکتا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.