انسانی جسم میں نئی قسم کے خلیات ملنے کا انکشاف

سنگاپور:
سائنسدانوں نے ہماری جلد میں ایک بالکل نئی قسم کا خلیہ(سیل) دریافت کیا ہے جسے جان کر جلد کے کئی بیماریوں کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔
خبر یہ ہے کہ نیا خلیہ جلن پیدا کرنے والے کئی اہم امراض مثلاً ایٹوپک ڈرما ٹائٹس (اے ڈی) اور سوریسِس(پی ایس او) کی وجہ بن رہا ہے ۔
اس خلیے کو سمجھ کر جلد کی مختلف امراض کو بہتر طور پر سمجھ سکیں گے اور علاج کی نئی راہیں کھلیں گی۔
اے ڈی اور پی ایس او جیسے جلدی امراض مریضوں کو بہت تنگ کرتی ہیں۔ جن مسئلہ کا مستقبل حل اب تک نہیں مل پایا تھا۔
سنگاپور کے ماہرین نے بین الاقوامی اشتراک کے ساتھ انسانی جلد میں امنیاتی خلیات کی آراین اے سیکوئنسنگ کی ہے جن میں میکروفیج اور ڈینڈرائٹِک سیل (ڈی سی) بھی شامل تھے۔
ماہرین نے بتایا کہ پی ایس او کے مرض میں ڈینڈرائٹک خلیات کی تعداد بڑھی ہوئی ہوتی ہے۔ اسے جلد میں نئے قسم کا خلیہ قرار دیا اور اسے CD14+ DC3 کا نام دیا گیا ہے۔ اب اسے سمجھ پر پی ایس او مرض کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ جلد کی پورے حیاتیاتی عمل کو بھی سمجھنے میں مدد ملے گی۔
اس حوالے سے پروفیسر فلورینٹ جنہوکس کے مطابق اٹوپک ڈرماٹائٹس اور سوریسِس جیسے امراض ایک عرصے سے ہمیں پریشان کررہے تھے۔ اب نئے انکشاف سے انہیں سمجھنے میں مدد ملے گی۔ تاہم مفصل مطالعہ کرنا ابھی ضروری ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.