ایک پاؤنڈ کا کھوٹا سکّہ 48 ہزار روپے میں بک گیا

لندن: برطانیہ کے ایک مے خانے (پب) میں دکاندار کو ملنے والا ایک پونڈ کا سکہ، نیلامی کی مشہور ویب سائٹ ای بے پر 205 برطانوی پاؤنڈ میں فروخت ہوا ہے۔

 

یہ سکہ ایک مے خانے کے ملازم کو دیا گیا جس میں مصنوعاتی نقص تھا کیونکہ عموماً درمیان میں چاندی کا رنگ ہوتا ہے اور اس کے کنارے سنہری ہوتے ہیں۔ جبکہ انوکھا سکہ مکمل طور پر سنہری دھات پر مشتمل تھا۔

اس نے یہ سکہ ای بے پر فروخت کے لیے رکھا جہاں 24 بولیوں کے بعد وہ 205 گنا زائد قیمت پر فروخت ہوا ہے۔ اگرچہ یہ بات مضحکہ خیز لگتی ہے لیکن غالباً یہ کسی شوقین فرد نے خریدا ہے جو سکے جمع کرنے کا جنونی ہے۔ دنیا بھر میں کبھی کبھار مشینی غلطی سے سکے اور نوٹ کا ڈیزائن معمول سے ہٹ کر ڈھلتا یا چھپتا ہے اور اسے نایاب تصور کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب کم مقدار میں ڈھالے جانے والے یادگاری سکے بھی کچھ وقت گزرنے کے بعد اصل سے کئی گنا زائد قیمت پر فروخت ہوتے ہیں۔ سکے جمع کرنے والے انہیں بھی خریدنا اور رکھنا پسند کرتے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.