سعودی عرب میں 2024 سے بجلی پر گاڑیاں چلیں گی

‘لیوسڈ گروپ’ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2024 میں سعودی عرب میں برقی گاڑیوں کی تیاری شروع کر دے گا۔

لیوسڈ کمپنی کے نائب سربراہ سعود العسکرکا کہنا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب  میں برقی گاڑیوں کی فیکٹری لگانے کے لئے درخواست جمع کروا دی ہے۔

امریکی کمپنی لیوسڈ معروف کمپنی ‘ٹیسلا’ کے مقابل ہے اور سعودی انویسٹمنٹ فنڈ نے سرمایہ کاری کر کے 62 فی صد حصص حاصل کر لیے تھے.

لیوسڈ کمپنی اس سال ہی اپنی پہلی گاڑی لیوسڈ ائیر فروخت کے لئے پیش کرے گی جس کی امریکا میں قیمت 77 ہزار 400 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ لیوسڈ ائیر ایک کلوواٹ آور میں4.5 میل کی رینج دے گی جو کہ ٹیسلا کی ماڈل ایس گاڑی سے زیادہ ہے۔ گاڑی کی ٹوٹل رینج 517 میل تک ہے جو کہ ٹیسلا ماڈل ایس سے 26 فی صد زیادہ ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.