آئندہ 10سالوں میں دماغ چپ سے کنٹرول ہوں گے

نیورو سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ بڑی کمپنیاں ایسی ٹیکنالوجی بنا رہی ہیں جس کی مدد سے وہ آئندہ دس سالوں میں انسانی خیالات اور نظریات پر اثرانداز ہو سکیں گی۔

امریکن  نیورو سائنسدانوں کے ایک گروپ نے تحقیق کی ہے کہ دماغی چپس کے ذریعے سمارٹ فونز سے انٹرنیٹ کی رسائی کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی آئندہ دس سالوں میں تجارتی بنیادوں پر فروخت کی جاسکے گی۔ خیال رہے کہ ہالی ووڈ کی فلم انسپشن میں اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے ایک چور کا کردار کیا تھا جواپنے ہدف کے دماغ میں گھس کر معلومات چراتا تھا۔

نیو یارک کی کولمبیا یونیورسٹی کے نیورو سائنس پروفیسرز کے مطابق یہ خیال اب سائنس فکشن نہیں رہا بلکہ جلد ہی اس کو ایک حقیقت میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کمپنیاں آنے والے وقت کے لیے ایسے آلات تیار کر رہی ہے جو اسمارٹ فونز کی جگہ ہمارے دماغ انٹرنیٹ سے جوڑ دیں گے۔

فیس بک بھی انسانی دماغوں کو کمپیوٹر کے ساتھ منسلک کرنے میں مصروف ہے۔ایلون مسک کی فرم نیورلنک بندر کے ذہنوں کیساتھ ٹیکنالوجی کے ملاپ کا تجربہ کررہی ہے۔

سوشل میڈیا اور سرچ انجن پہلے ہی تنقید کی زد میں ہیں کہ وہ ہمارے پڑھنے اور دیکھنے والی معلومات کو کنٹرول کرتے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.