بھارت میں مسلم خواتین کی بولیاں لگانے والی ایپ کا انکشاف

بھارتی انتھا پسندوں نے اسلام دشمنی میں بے حیائی کی ساری حدیں پار کردیں۔

بھارت میں مسلم خواتین کو ہراساں کرنے کے لئے "سٗلی فار سیل” کے نام سے اوپن سروس ایپ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس ایپ میں مسلم کمیونٹی سے وابسطہ خواتین کی تصویریں لگا کر فحش تبصرے  کرنے کے ساتھ انکی بولیاں لگائی جاتی ہیں۔

ایڈیٹر گلڈس آف انڈیا نے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے  خواتین کو سوشل میڈیا اور ڈجیٹل پلیٹ فارم پر اس طرح حراساں کرنے کو تشویشناک کہا ہے۔

اس ایپلیکیشن پر "فائنڈ اے سلی ” کے ایک سرچ آفشن سے "یوئر ڈیل فار ٹوڈے "میں مسلم خواتین کی تصاویر  اور انکے ٹوئیٹر اکائونٹ کے تفصیلات مھیا کئے جاتے ہیں ۔

شکایات درج کروانے کے باوجوں پولیس سمیت اعلیٰ حکام کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں  نہ آنے کی وجہ سے متاثرہ خواتین مایوسی کا شکار ہیں۔

 
You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.