کراچی: سنجینٹا پاکستان سے محنت کشوں کی جبری برطرفیوں کے خلاف احتجاج

معروف بین الاقوامی ادویات ساز کمپنی سنجینٹا پاکستان سے محنت کشوں کی جبری برطرفیوں کے خلاف نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن  کی جانب سے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرے میں مزدوروں اور مختلف مزدور تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مزدوررہنما  رفیق بلوچ، زہرا خان ، خضر قاضی ، سعید بلوچ  اور دیگر کا کہنا تھا کہ سنجینٹا پاکستان جس کا ہیڈ آفس سوئزر لینڈ میں ہے ، وہاں ملکی اور بین الاقوامی لیبر قوانین کی خلاف ورزی  کرتےہوئے 25 محنت کشوں کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے جس کی وہ شدید مذمت کرتےہیں

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سنجینٹا پاکستان کی انتظامیہ برطرف کئے گئے محنت کشوں کو ان کے تمام واجبات کے ساتھ فی الفور بحال کرے اور فیکٹری میں غیر قانونی ٹھیکیداری نظام ختم کیا جائے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.