اسکول کا مالک ٹیچر سے شادی کرنے کی کوشش میں اغوا کار بن گیا

اسکول کا مالک ٹیچر سے شادی کرنے کی کوشش میں اغوا کار بن گیا، ملزم نے ٹیچرکے15 سالہ بھائی کو ہی اغوا کرلیا،اے وی سی سی اورسی پی ایل سی پولیس نے اورنگی ٹاون سے 18مارچ کو اغوا ہونے والے 15 سالہ لڑکے کو بازیاب کرالیا،اغوا کی واردات میں ملوث نجی اسکول کےمالک فضل اور ساتھی ارسلان کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم  فضل کے اسکول میں بازیاب ہونے والے لڑکے کی بہن ٹیچر تھی۔ ملزم فضل نے اسکول ٹیچرکے بھائی کو اغواکے بعد تین لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ بھی کیا،  ملزم نے ہمدرد بن کر اسکول ٹیچرکے بھائی کی بازیابی کے لیے رقم دینے کا بھی ڈھونگ رچایا، ملزم تاوان کی رقم ادا کرکےاسکول ٹیچرکے اہلخانہ سے رابطہ قائم کرنا چاہتا تھا، تاوان کے لیے فون کال ٹریس کرکے اسکول مالک کو ساتھی سمیت اورنگی ٹاون سے گرفتار کیا گیا ، اے وی سی حکام کے مطابق ملزمان سے مزید تفتش جاری ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.