وقار ذکا کاٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان کے نام سے نئی پارٹی بنانے کا اعلان

اداکاراور ٹی وی میزبان وقار ذکا نے ٹیکنالوجی موومنٹ  پاکستان کے نام سے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کردیا، کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے بارہا آواز اٹھانے اور حکومت کو جگانے کی تمام ترکوششیں ناکام ہوچکی ہیں اس لیے وہ اپنی پارٹی کا اعلان کرتےہیں۔۔۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کو ترقی دلانا چاہتے ہیں اور اسی حوالے سے وہ ڈیجیٹل کرنسی کے کاروبار کو اہمیت دیتے ہیں اوربٹ کوئن کے ذریعے کاروبارکو عام کرنا چاہتے ہیں ۔۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کو حکومتی اداروں کی جانب سے اس پر سخت دباؤ کا سامنا رہا ہے  جس کے بعد انہوں نے یہ کیس بغیر کسی وکیل کے عدالت میں اٹھایا ہے جہاں حکومت اور اسٹیٹ بینک نے ڈیجیتل کرنسی کے حوالے سے مثبت بیان ضرور دیا ہے لیکن عملی طور پر اس حوالے سے حکومتی اقدامات انتہائی منفی ہیں ۔۔

انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے حکومت سے کہا کہ بٹ کوئین میں سرکاری سطح پر سرمایہ کاری کریں اس وقت بٹ کوئن کی قیمت صرف 268 ڈالر فی بٹ کوئن تھی جبکہ اس وقت اس کی قیمت 35 ہزار ڈالرفی بٹ کوئن ہے اور اگر اس وقت حکومتی سطح پر ایک لاکھ بٹ کوئن خرید لی جاتی تو پورے پاکستان کا قرضہ بآسانی اتارا جاسکتا تھا ۔۔

وقار ذکا نے کہا کہ قرض اتارنے کے اس موقعہ کو ضایع کرنے کی ذمہ داری کون اٹھائے گا ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان کےچند نوجوانوں نے لاعلمی کے سبب بٹ کوئن مائننگ کی مشینیں لگائیں جس پر ایف آئی اے چھاپہ مارکرنہ صرف ان کی مشینیں ضبط کیں بلکہ ان سے ضبط کئے جانے والے بٹ کوئن کو مارکیٹ میں کروڑوں روپوں میں فروخت کرکے پیسہ بنایا ۔

انہوں نے کہا کہ وہ خیبرپختونخواہ حکومت کی تعریف کرنا چاہتےہیں ، جس نے نہ صرف ڈیجیٹل کرنسی کے کاروبار کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ کیا بلکہ بٹ کوئن مائننگ مشینیں لگانے کی اجازت دے کر اچھا اقدام کیا ۔۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جب اپوزیشن میں تھے تو دھرنوں میں انہیں بلایا کرتے اور نوجوانوں کو نوازشریف حکومت کے خلاف اکسایا کرتے تھے اور وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان ان کی بات سننے کو بھی تیار نہیں

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی نئی سیاسی جماعت ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان کے ذریعے وہ نہ صرف قوم کو امیر بنانا چاہتےہیں بلکہ ملک کا قرضہ بھی اتارنا چاہتےہیں۔

 

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.