مٹھی: تھر کول بلاک ون پر مزدوروں سے زیادتی کی خبر پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

تھر کول بلاک ون میں مزدوروں سے زیادتیوں کے حوالے سے عوامی آواز اخبار کی خبر کا وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سختی سے نوٹس لیاہے اورڈی سی تھرپارکرمحمد نواز سوہو سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے

ڈی سی کے احکامات کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نوید میرانی نے بلاک ون پر تعینات ٹھیکیدارکو طلب کرلیا اور اے سی متاثر ہونے والے مزدور کے گاوں بانبھنیو بھیل روانہ ہوگئے

اے سی نوید میرانی نے بتایا کہ عوامی آواز کی خبر پر وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لیا ہے اور وہ ڈی سی کے حکم پر تحقیقات کررہے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بلاک ون پر تعینات ٹھیکیدار کو طلب کرلیا ہے اور متاثر نوجوان کا بیان لینے کی کوشش کررہے ہیں اور یہ رپورٹ سندھ حکومت کو بھیجی جائے گی

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ کے نوٹس لینے پر کمپنی کےحکام میں کھلبلی مچ گئی ہے

یاد رہے کہ تھر کول بلاک ون پر کام کرنے والے تھری ملازمین سے وہاں کے کنٹریکٹرانتہائی غیر اخلاقی سلوک اختیارکئے ہوئے ہیں اوریہاں کے مزدوروں سے ناانصافیوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔۔

موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق مزدوروں کو چھٹی نہیں دی جاتی اور اگردی بھی جاتی ہے تو ان کی تنخواہ سے کٹوتی کی جاتی ہے ، بلاک ون پر مقامی افراد کو ملازمتوں میں بھی یکسر نظر انداز کرنے سمیت دیگر مسائل درپیش ہیں

تھر کے لوگوں نےعوامی آواز کی خبر پر وزیراعلیٰ سندھ کے نوٹس لینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے تمام معاملات کی از سر نو انکوائری کا مطالبہ کیا ہے

چائنیز انجنئرز کے ہاں تعینات ٹرانسلیٹرزکے عوام کے ساتھ  غیر اخلاقی رویے کی شکایات بھی عام ہیں جبکہ ٹرانسلیٹر چائنیز کو غلط گائڈ بھی کررہے ہیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.