کراچی: کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن میں چائے خانوں کو ضابطہ اخلاق میں لانے کا حکم

کراچی میں ڈی ایچ اے کے علاقوں میں قائم چائے خانوں میں منشیات کی فروخت کی شکایات کے حوالے سے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے مرکزی دفتر میں صدر سی بی سی اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر عابد علی عسکری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سی بی سی ایگزیکٹو آفیسر محمد سلیم حسن وٹو، ڈی ایچ اے کے کرنل خالد، ایس پی کلفٹن عمران مرزا، اینٹی نارکوٹکس فورس اورچائے  خانہ  مالکان اور نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں چائے خانوں کے لئےضابطہ اخلاق وضع کیا گیا جس کے مطابق چائے خانوں میں منشیات کی روک تھام پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔ چائے خانے اپنے ملازمین کا پولیس اسٹیشن میں اندراج کروائیں گے۔ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ چائے خانہ مالکان ایک کمیٹی تشکیل دینگے اور ایک نمائندہ نامزد کریں گے۔ فٹ پاتھوں اور روڈ پر ٹیبل اور کرسیاں نہیں لگائی جائیں گی۔ رات ساڑھے 11 بجے کے بعد کسی صارف کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ رات 12 بجے چائے خانے بند کردیے جائیں گے۔۔ اور پیشہ ور بھکاریوں اور گداگروں کی حوصلہ شکنی بھی  کی جائے گی۔

 

دوسری جانب میڈیا کو موصول ہونے والے ایک خط میں ایک والد نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نشاندہی کی تھی کہ ڈی ایچ اے کلفٹن کی حدود میں قائم چانے خانوں اور ڈھابوں پرمنشیات فروخت ہورہی ہے جس سے ان کے بیٹے سمیت نوجوان نسل تباھ ہورہی ہے ۔۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نےان ڈھابوں کے خلاف متعلقہ اداروں کو بھی آگاہی دی تھی لیکن ڈھابے کے مالکان بااثرہونے کے باعث ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی ۔۔۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.