ڈاکٹر امتاللہ شیخ کی المناک موت ،پی ایم اےاور فیملی نےتفتیش کا مطالبہ کردیا

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کراچی نے سینئرلیڈی سرجن ڈاکٹر امتااللہ شیخ کے افسوسناک موت پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی غیرجانبدارانہ تفتیش کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی ایم اے سندھ ڈاکٹر مرزا علی ، جنرل سیکریٹری پی ایم اے کراچی ڈاکٹرعبدالغفورشورو ، ممبر ایس ایم سی المنائی ڈاکٹر جبار خٹک اورڈاکٹر ہمایوں بشیرکا کہنا تھا کہ ڈاکٹر امتااللہ کے افسوسناک واقعہ نے ڈاکٹر برادری کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔۔ اس واقعہ سے ڈاکٹر عدم تحفظ کا شکارہوئے ہیں اور بہت غم و غصے میں ہیں۔۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر امتا اللہ شیخ ایک سینئراور قابل لیڈی سرجن تھیں ۔۔جو اپنے گھر پر پراسرار طور پر مردہ پائی گئیں ۔۔ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں ۔۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر امتااللہ شیخ نے 1986 میں ایس ایم سی سے گریجوئیشن کی تھی ۔۔ پاکستان کے علاوہ باہر سے بھی تربیت اور ڈگری حاصل کی ۔۔پی ایم اے کراچی، پی ایم اے سندھ ، متوفیہ ڈاکٹر کی فیملی اور دوست اس کیس کی تفتیش پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر یہ قتل کا واقعہ ہےتو قاتلوں کو قانون کے کٹہڑے میں لایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ بڑی تلخ حقیقت ہے کہ ہمارے ملک میں زیادہ تر فوجداری مقدمات کی صحیح تفتیش نہیں کی جاتی اور متاثرین کو انصاف مہیا نہیں کیا جاتا ۔۔حال ہی میں ڈاکٹر ماہا کا قتل یا مبینہ خودکشی کا واقعہ بھی اب تک سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔۔چند دن پہلے ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی کرکے اصل حقائق تک پہنچنے کی کوشش کی گئی ۔۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ابتدائی تفتیش صحیح نہیں ہوئی ۔۔

انہوں نے کہا کہ پی ایم اے ، ڈاکٹر امتا اللہ شیخ کی فیملی اور دوست مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کیس کی صحیح اور جامع تفتیش کی جائے اور ملزمان کو انصاف کےکٹہرے میں کھڑا کیا جائے ۔۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈاکٹرآج کل بہت ہی مشکل حالات میں کام کررہے ہیں۔ ۔قتل ، تشدد ، تذلیل اور بدتمیزی کے حالیہ واقعات کی وجہ سے ڈاکٹر شدید دباؤ کا شکار ہیں ،،انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ساتھی ڈاکٹرز کے فوری تحفظ اور وقار کا مطالبہ کرتے ہیں۔۔ اس میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ورنہ ڈاکٹر برادری کی طرف سے کسی بھی سخت ردعمل کی ذمہ داری موجودہ حکومت پر ہوگی ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.