روزانہ 40 سگریٹ پینے والا دنیا کا مشہور دو سالہ بچا، سگریٹ کو ہاتھ بھی نہیں لگاتا

سگریٹ نوشی ایک ایسی بری عادت ہے جس سے جان چھرانا بڑا مشکل کام لگتا ہے پر حقیقت میں یے اتنا آسان ہے کے اس سے ایک سات سالہ بچے نے بھی جان چھڑا لی

کچھ سال پہلے ایک دو سالہ صحتمند بچے کی ماہرانہ انداز سے سگریٹ پینے کی وڈیوز سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں وائرل ہوئیں تھی اچھی بات یے ہے کے اس بچے نے سات سال کی عمر میں اس عادت بد سے اپنی جان چھڑا لی ہے

انڈونیشیا کے علاقے سماٹرا میں پیدا ہونے والے آردی رضال جب دوبرس کے تھے تو انہیں سگریٹ کی لت لگ گئی تھی۔ پر 2017 سے اسنے اس عادت سے منہ پھیرا اور اب وہ سگریٹ کو ہاتھ تک نہیں لگاتا، جس کے باعث اس کی صحت بھی پہلے سے بہتر ہو چکی ہے

آردی نے بتایا کہ سگریٹ کی شدید طلب میں نشہ پورا نہ ہونے پر اس کا منہ کڑوا ہوجاتا تھا اور سر چکرانے لگتا تھا۔

اس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکومتی اداروں اور بحالی کے اسپتالوں نے بچے کے والدین سے رابطہ کیا اور اس کی مدد کی۔ طویل علاج کے بعد اب وہ تندرست ہوچکا ہے۔

حیران کن طور پر اس بچے کو 18 ماہ میں پہلا سگریٹ دے کر اسے سگریٹ نوشی کا عادی بنانے والا  کوئی اور نہیں بلکہ اسکا اپنا والد ہی تھا  جو بعد میں اپنی اس غلطی پے بہت پریشان اور شرمسار ہوتا رہا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.