شادی میں شرکت کے لئے انوکھی شرائط

دلہا اور دلہن کی جانب سے شادی میں شرکت کیلئے انوکھے شرائط و ضوابط کی فہرست سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔

مہمانوں کے لئے شادی میں شرکت کے اصولوں کی فہرست سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس پر کہا گیا کہ اگر آپ شادی میں شرکت کرنا چاہتے ہیں تو75ڈالر( 11 ہزار964 پاکستانی روپے) یا اس سے زائد کے تحائف لے کر آئیں۔

شادی کے تقریبات کا اہتمام کرنے والی فرم نے شادی میں شرکت کے لیے تمام مہمانوں کوای میل بھیجی جس میں انھوں نے دلہا اور دلہن کی جانب سے کچھ اصولوں کو بھی شامل کیا۔

قوانین میں دلہن سے بات نہ کرنا اور75 ڈالرز سے زائد کا تحفہ لانا بھی شامل ہے۔

ای میل میں مہمانوں کوشادی کے دن کے لیے کچھ اصول و ضوابط بتائے گئے ہیں۔ جس میں کہا گیا کہ صرف  15یا 30 منٹ پہلے آئیں۔ سفید یا کریم رنگ کے کپڑے نہ پہن کر آئیں، میک اپ زیادہ نہ کریں، تقریب کے دوران اسمارٹ فونز سے ریکارڈنگ نہ کریں اور جب تک میزبان کی جانب سے ہدایت نہ دی جائے  اس وقت تک فیس بک استعمال نہ کریں۔

ایک صارفین نے ای میل پر لکھا کہ دلہن اور دلہا یا تو خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں یا پھر اس قابل نہیں کہ ان سے بات کی جائے جبکہ ایک اور صارفین نے لکھا کہ مجھے اس بات کا تجسس ہے کہ ان کو دیکھنے کتنے لوگ آئیں ہو گے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.