خان صاحب کے وعدے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی

نئے سال کے آغاز پر ہی بدقسمتی سے پاکستانی عوام مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہوگئی ہے ایک طرف عوام  بے روزگاری اور غربت کا شکار ہیں  تو دوسری طرف روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا اجیرن کردیا ہے.

تبدیلی سرکار کے بڑے بڑے دعوے سال نو کے آغاز پر ہی ہوا ہوگئے ہیں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جبکہ دوسری جانب آٹا ، دال ، چینی ، گھی ، تیل سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں پہلے سے آسمان سے باتیں کررہی ہیں اقتدار میں آنے سے پہلے بڑے دعوے کرنے والے آج منہ چھپاتے دکھائے دے رہے ہیں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر کے حکومت نے غریب عوام جو پہلے ہی دیگر مسائل کا شکار تھیں ان پر مذید بوجھ ڈال دیا گیا ہے.

حکمران جماعت سے جب اس بارے میں سوال کیا جاتا ہے تو پچھلی حکومت کے گزرے ہوئے پانچ برس کا راہ گلاپتے ہیں اور چور چور ڈاکو ڈاکو کرنے کے سواء ان کے پاس سوال کا جواب نہیں ہوتا ہے مہنگائی کے ساتھ ساتھ ملک کے پڑھے لکھے اور صلاحیت یافتہ نوجوان نوکریوں کیلئے مارے مارے گھوم رہے ہیں خان صاحب وہ پچاس لاکھ نوکریاں کہاں گئیں جو اقتدار میں آنے کے بعد نوجوانوں کو ملنی تھی  نوکریوں سمیت وہ تمام وعدے پورے کرنے ہونگے جو عوام سے کیے گئے تھے خان صاحب آپ نے عوام کو جو خواب دکھائے تھے اب ان کو پورا کرنے کا وقت آگیا ہے  کون چور ہے اور کون ڈاکو ہے اس کا فیصلہ ہماری معزز عدالتوں نے کرنا ہے آپ اپنی حکومت کی  کارکردگی پر توجہ دیں اور جو عوام سے وعدے کیے تھے ان کو پورا کریں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہوسکے یہ بات تو سچ کے اپوزیشن میں بیٹھ کر بڑی بڑی باتیں کرنا بہت آسان ہوتا ہے لیکن جب اقتدار میں آتے ہیں تب معلوم ہوتا ہے کہ ملک کن مسائل کا سامنا کررہا ہے خان صاحب آپ نے پچھلی حکومتوں پر نااہلی اور معیشت کا بیڑا غرق کرنے کا الزام تو لگایا لیکن آج آپ اقتدار میں ہیں اور آپ کی حکومت میں بھی کچھ اسی طرح کے حالات نظر آرہے ہیں مہنگائی بڑھتی جارہی ہے گرتی ہوئی معیشت کو سہارا دینے کیلئے پڑوسی ممالک اور آئی ایم ایف سے سے قرضے لے کر ملک کی معیشت کو کسی حد تک سہارا دیا خان صاحب آپ تو آئی ایم ایف سے قرضہ لینے پر خودکشی کی باتیں کرتے تھے

لیکن آج آپ اپنی ہر بات سے ہمیں  یوٹرن لیتے دیکھا دے رہے ہیں خان صاحب عوام نے آپ پر اعتماد کیا تھا آپ پر بھروسہ کیا تھا اور انتخابات میں دو پارٹی نظام کو ختم کرکے عوام نے  آپ کو وزیراعظم کے عہدے کیلئے منتخب کیا آپ نے عوام کو جو امیدیں دلائی تھیں وہ امیدیں اب آپ سے وابستہ ہیں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے کوئی جامع پلین ترتیب دیں اور اس پر فوری طور توجہ دیں تاکہ مسائلِ اور مشکالات کا شکار عوام سکون کا سانس لے سکیں اور ملکی معیشت بھی اپنی ڈگر پر آجائے.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.