wpb-js-composer js-comp-ver-6.7.0 vc_responsive bs-ll-a" dir="rtl">

پاکستان ملک بھر میں بارشوں سے اموات 245 ہو گئیں، اب تک ہونے والے نقصان کی تفصیلات جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا میں 3 لوگ جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 2 افراد زخمی ہوئے۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ ملک میں بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک 245 افراد جاں بحق اور 602 زخمی ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 26 جون سے اب تک 135 افراد جاں بحق اور 470 زخمی ہوئے، خیبر پختونخوا میں 59 افراد جاں بحق اور 73 زخمی ہوئے، سندھ میں اب تک 24 افراد جاں بحق اور 40 افراد زخمی ہوئے جبکہ بارشوں کے باعث بلوچستان میں اب تک 16 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں بارشوں کے باعث 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے، آزاد کشمیر میں بارشوں کے باعث 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے جب کہ اسلام آباد میں 6 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.