علی ظفر اور میشا شفیع معاملہ اور ہمارا رویہ

پاکستان میں می ٹو مہم کا بڑا کیس میشا شفیع اور علی ظفر سےتعلق رکھتا ہے،اس حوالے سے سب ہی جانتے ہیں کہ علی ظفر ایک کامیاب گلوکار و اداکار ہیں، اس لیے کچھ لوگوں کے تحت میشا شفیع نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے علی ظفر پر جھوٹا الزام لگایا ہے،جبکہ میشا شفیع خود بھی پاکستان کے بہترین گلوکاروں میں شامل ہیں.اس کیس میں ہم فیصلہ تو نہیں کر سکتے پر کسی حد تک اندازہ ضرور لگاسکتے ہیں کہ کس کی بات میںکتنی حقیقت ہے، اس کا اندازہ لگانا اس لیے بھی ضروری ہے کہ پاکستان میں حراساں کرنے کے کیسآئے دن سامنے آتے ہیں، اب اگر میشا شفیع غلط ثابت ہوتی ہے تو سب سے بڑا نقصان یہ ہوگا کہ آئندہ کسی مظلوم عورت پر کوئییقین نہیں کرےگااور سچ بولنے والی خواتین پر لوگ بھروسہ کرنے میں حچکچائیں گے۔م

یشا شفیع نے اس مہم کے آغازمیںیہ کہا تھا کہ علی ظفر نے جیمنگ سیشن کے دوران انہیں حراساں کیا، اس بات میں کتنی حقیقت ہے وہ میشا شفیع،علی ظفر اور خداکو معلوم، مگروہ لوگ جو فورا نتیجے پر پہنچ رہے ہیں، ان سےایک عورتہونے کی حیثیت سے سوال ہے کہ کیا حراساں ہونا بدنامی نہیں ہے؟

متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی لڑکی جو دن میں ہزار بار ایسے جملے سنتی ہے، جس میں دو الفاظ "ماشااللہ” اور "سبحاناللہ” عام ہیں، اس کے علاوہ اور بھی کئی فضول فقرے سننے کو ملتے ہیں،اگر لڑکی کھڑے ہوکر اس شخص کی بے عزتی کرے تو کوئی مدد کے لیے نہیں آئے گا بلکہ تماشہ دیکھے گا، اور گھر جاکر والدین کو بتائے تو والدین خاموش کرادیتے ہیں کہ ہماری عزت خراب ہوگی۔

حراساں ہونا اچھی بات نہیں کہ جس کو استعمال کرکے میشا شفیع کامیابی حاصل کریں، ان کے گھروالوں نے بھی دس بار سوچ کر اس معاملے کو عام کرنے کے لیئے میشا کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ہوگا۔

بڑی بدنامی تو علی ظفر کے پرستاروں نے میمز بنا کر کیہے، جس میں زیادہ تر میشا شفیع کیچہرے پر اورپھر اس کے کپڑوں پر تبصرے ہوئے، یہاں تک کہ میشا شفیع کے کردار کو بھی شرمناک حد تک اچھالا گیا.

کیا واقعیچہرہ دیکھ کر حراساں کیا جاتا ہے؟ کیونکہ قصور کا واقعہ تو سب کو یاد ہوگا، زینب تو چھوٹی بچی تھی، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ زینب کا قاتل پاگل تھا تو ایسے ہزاروں کیس ہمارے سامنے ہیں۔

ابھی ایک تین سال کی بچی ایمن زہرا کے ساتھ27 سال کے شخص نے زیادتی کی ہے، کیا اسے بھی دماغی مریض کہہ کر ٹال دیا جائے گا؟ کراچی میںعروج کے ساتھ 4 لوگوں نے زیادتی کی کیا وہ بھی پاگل ہیں؟کیا اس کا کوئی جواب ہے؟

تازہ ترین واقعے میں 10 سالہ معصوم فرشتہ کو زیادتی کا نشانہ بنا کر بدترین طریقے سے قتل کردیا گیا ہے۔