دورۂ فرانس کے موقع پر سعودی ولی عہد کا مہنگے ترین گھر میں قیام، مالک بھی خود ہی نکلے

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اپنے دورۂ فرانس کے دوران وہاں مہنگے ترین گھر میں قیام پذیر ہوئے، جس کے مالک بھی وہ خود ہی ہیں۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے یہ گھر ساڑھے 27کروڑ یورو میں خریدا تھا-

محمد بن سلمان نے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مضافات میں واقع یہ حویلی نما وسیع و عریض گھر  2015 میں خریدا  تھا جس کی پاکستانی رقم تقریباً 66ارب 46کروڑ روپے بنتی ہے۔

نیا تعمیر ہونے والا یہ گھر قریب ہی واقع ’ورسیلیس محل‘ سے مشابہہ بنایا گیا ہے۔

ورسیلیس محل کبھی فرانس کے شاہی خاندان کی رہائش گاہ ہوا کرتا تھا۔

شہزادہ محمد کا یہ عالیشان گھر 7ہزار مربع میٹر رقبے پر محیط ہے۔

ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ یہ گھر کسی نامعلوم خریدار نے خریدا ہے تاہم 2سال بعد ایک اخبار نے شیل کمپنیوں اور ان کی ملکیتی جائیدادوں کے متعلق ایک سیریز میں انکشاف کیا کہ اس گھر کا خریدار کوئی اور نہیں بلکہ شہزادہ محمد بن سلمان ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.