مشہور بالی ووڈ اداکاراؤں کے ذاتی کاروبار کیا ہیں؟

بالی ووڈ حسینائیں ناصرف فلمی دُنیا میں اپنا نام بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں بلکہ وہ کاروباری دُنیا میں بھی کافی مقبول ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے لیکر کترینہ کیف تک کئی بالی ووڈ اداکارائیں ایسی ہیں جنہوں نے اپنے بیوٹی پروڈکٹ برانڈز لاؤنچ کرکے اپنا ذاتی کاروبار شروع کیا۔

آئیے اُن کامیاب کاروباری بالی ووڈ اداکاراؤں کے بارے میں جانتے ہیں:

بالی ووڈ کی ’دیسی گرل‘ پریانکا چوپڑا  اداکاری اور پروڈکشن فلموں کے علاوہ، کاروباری دُنیا میں بھی کافی آگے ہیں۔  پریانکا ہیئر کیئر پروڈکٹس برانڈ ’Anomaly Hair Care‘ کی بانی ہیں، اپنے کامیاب کاروبار کی وجہ سے وہ شعبے میں کاروباری خاتون کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

’ٹائیگر 3‘ کی اداکارہ کترینہ کیف کا میک اپ برانڈ ہے جسے ’کے بیوٹی‘ کہتے ہیں۔ ’Kay by Katrina Kaif‘ کو ’Nykaa‘ کے ساتھ مل کر لانچ کیا گیا تھا۔ کترینہ کے بیوٹی برانڈ میں کچھ حیرت انگیز مصنوعات ہیں۔

حال ہی میں، دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے تمام مداحوں کو بےوقوف بنا دیا تھا کہ اُنہوں نے کسی خاص سے منگنی کر لی ہے۔ تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ سوناکشی مصنوعی ناخنوں کا ایک لائن کاروبار شروع کر رہی تھی جس کا نام ’Soezi‘ ہے۔

سنی لیون نے ’اسٹار اسٹرک‘ (Star Struck) کے نام سے ایک ویگن کاسمیٹک کمپنی لانچ کی۔ یہ پیٹا سے تصدیق شدہ ہے اور ہونٹوں کی مصنوعات کے لیے جانا جاتا ہے۔ کئی سالوں میں، سنی نے اپنی بیوٹی لائن میں دیگر بیوٹی پراڈکٹس جیسے کنسیلر، کاجل اور بہت کچھ شامل کیا۔

لارا دتہ نے ’آریاس‘ (Arias) نامی بیوٹی برانڈ لانچ کیا جو کہ ایک سستی اسکن کیئر لائن ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.