دورہ سری لنکا کے لیے 18 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

دورہ سری لنکا کے لیے 18 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا  گیا ہے، جس میں شان مسعود اور یاسر شاہ کی واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز آئندہ ماہ کھیلی جائے گی،  جس کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ میں تجربہ کار لیگ اسپنر یاسر شاہ کی واپسی ہے، جو انجری کے سبب ایک عرصے سے پاکستان ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکے تھے۔

انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر ہونے والے محمد نواز بھی دوبارہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، جبکہ سلمان علی کی بھی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں اوپننگ بیٹر شان مسعود کی بھی واپسی ہوئی ہے، جنہوں نے حال ہی میں کاؤنٹی کرکٹ میں زبردست پرفارمنس دی۔

دو ٹیسٹ میچز کی سیریز  کے لیے اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، سرفراز احمد، سلمان علی آغاز، سعود شکیل، شان مسعود، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ، فہیم اشرف، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے مابین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں دو میچز گال اور کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.