ملئے پاکستانی کرشمہ کپور سے !

کرشمہ کپور بولی وڈ کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ہیں۔ کپور خاندان کی لاڈلی کرشمہ کپور کے چاہنے والے پوری دنیا میں ہیں۔

اکثر اداکاروں کے ہم شکل سامنے آتے رہتے ہیں، اور اب سوشل میڈیا پر کرشمہ کپور کی ہم شکل پاکستانی لڑکی حنا خان کے ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا ہے۔

حنا خان کی شکل اتنی زیادہ کرشمہ کپور سے ملتی ہے کہ انہیں دیکھ کر ہر کوئی دھوکہ کھا جائے۔

پاکستانی حنا کا موازنہ ان کی ویڈیوز میں کرشمہ کپور سے کیا جا رہا ہے اور اداکارہ کے ساتھ ان کی غیر معمولی مشابہت دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے ہیں۔

میڈیا کو دییے گئے انٹرویو میں حنا خان نے بتایا کہ ’وہ میڈیکل کی طالبہ ہیں، وہ لندن میں مقیم ہیں جبکہ اُن کی نانی کا گھر پاکستان میں ہے‘۔

حنا خان نے بتایا کہ ’اُنہیں اداکاری کا شوق ہے، اسی لیے ٹک ٹاک ویڈیوز بناتی ہیں تاہم اُنہیں اس بات کا بالکل اندازہ نہیں تھا کہ وہ کرشمہ کپور سے مشابہت رکھتی ہیں‘۔

اُنہوں نے کہا کہ لوگوں نے اُنہیں کرشمہ کپور کی ہمشکل قرار دیتے ہوئے اُنہیں اداکارہ کی فلموں کے ڈائیلاگز پر ویڈیوز بنانے کا مشورہ دیا ہے۔

حنا خان اب پاکستانی کرشمہ کپور کے نام سے مشہور ہوگئی ہیں اور انسٹاگرام پر اُن کے ایک لاکھ 93 ہزار فالوورز ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.