کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پے انوکھی سزا کا انعقاد

مختلف ممالک کی جانب سے دنیا بھر میں تباہی مچانے والی وبا کورونا وائرس کی روکتھام کے  کچھ قانون بنائے گئے  تھے جن کا نفاض کئی ممالک میں اب تک لاگو ہے

ایسے ہی قانوں کی خلاف ورزی کرنے پر چین میں انوکھی سزا دیکھنے کو ملی ہے جس میں کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سڑکوں پر پریڈ کرایا گیا ہے

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے جنوبی علاقے میں کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی حکام نے سڑکوں پرگشت کرا دی۔

سزا پانے والے افراد کورونا کے حفاظتی لباس میں ملبوس تھے اور انکے گلے میں اپنے نام اور تصاویر والے پلے کارڈز لٹکے ہوئے تھے۔ حکام کے مطابق پریڈ کا مقصد لوگوں کی جانب سے کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کی حوصلہ شکنی اورتنبیہ تھا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.