سلمان خان کو سالگرہ کے ایک دن پہلے سانپ نے کاٹ لیا

بالیووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو اپنی سالگرہ سے ایک دن پہلے سانپ نے کاٹ کر زخمی کردیا ہے

سلمان خان ایک ایسے سپر اسٹار ہیں  جن کا نا صرف  بالی ووپے ڈ  ڈنکا بجتا ہے بلکہ حساس پسندی اور دریادلی کے باعث بھارت سمیت دنیا بھر میں اسے ایک الگ پہچان اور اہمیت حاصل ہے

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کے سلمان خان اپنے دوستوں کے ساتھ ان کے پنویل کے فارم ہاؤس میں بیٹھےتھے   کہ انھیں ہاتھ میں ڈنک محسوس ہوا اور انھوں نے اچانک سے اپنی بازو کو جھٹکا دیا تو اس سانپ کو دیکھا گیا۔

واقعے کے فوری بعد انھیں ہسپتال منتقل کیا گیا خوش قسمتی  سے سلو میاں کو ڈسنے والا سانپ زہریلا نہیں تھا اور انہیں 6 سے 7 گھنٹے بعد علاج دیکر ہسپتال سے فارغ کیا گیا

یاد رہے کے سلمان خان کا فارم ہاؤس بہت بڑا اور جنگل کے علاقے میں واقع ہے جس میں بہت سارے جانور، نباتات اور پرندے وغیرہ بھی ہیں اور سلو میاں فارم ہاؤس کی دیکھ بھال کرنے والوں کو اکثر محتاط رہنے کی ہدایت کرتے رہتے ہیں

دبنگ خان اس سال 56 برس کہ ہوجائیں گے  اور کل ہی انکی سالگرہ منائی جائے گی شاید وہ سانپ سلو میاں کے مداحوں میں سے تھا  جو سالگرہ سے پہلے انہیں وش کرنے انکے فارم ہاؤس پہچا تھا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.