50 فیصد پاکستانی شلوارقمیض کیوں پہنتے ہیں،مہوش حیات نے بتادیا

اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ لگتا ہے50 فی صد پاکستانی اپنا بڑھا ہوا پیٹ چھپانے کے لیے شلوار قمیض پہنتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ مہوش حیات نے دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ  انھیں آج کل اچھے اسکرپٹ نہیں مل رہے اور وہ رونے دھونے والے اسکرپٹ پر کام نہیں کرنا چاہتیں  جبکہ فلم ’’لندن نہیں جاؤں گا‘‘ پر کام چل رہا ہے ۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ  لگتا ہے50 فی صد پاکستانی اپنا بڑھا ہوا پیٹ چھپانے کے لیے شلوار قمیض پہنتے ہیں۔ اس کے علاوہ اداکارہ مہوش حیات نے عوام سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو مزید وقت دینے کی اپیل کردی ۔ انہوں  نے کہا کہ عمران خان کو بہت بری حالت میں ملک ملا تھا،اسے درست کرنے کیلئے بھی وقت دینا چاہیے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.