فلم کی شوٹنگ کےدوران ہیرو کے ہاتھوں گولی چلنے سے خاتون ہلاک

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکارایلیک بیلدون سے حقیقت میں گولی چل گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق میکسیکو میں فلم کی شوٹنگ چل رہی تھی کہ اس دوران حادثاتی طور پر گولی چل گئی جس کے نتیجے میں موقع پر موجود ایک خاتون ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون ہیلینا ہچنس ڈائریکٹر فوٹوگرافی تھیں .. نیو میکسیکو پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم واقعہ کے حوالے سے ابھی تک کوئی رپورٹ درج نہیں کی گئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسی قسم کی پروپ گن ہی شوٹنگ کے لیے استعمال کی جاتی ہیں لیکن ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کیا اس نقلی گن میں گولی تھی یا گن پاودڑ موجود تھا جس سے حادثہ پیش آیا۔ سانحے کے بعد پولیس ایلیک بیلدون کو تفتیش کے لیے لی گئی  جہاں انہیں آنسووں میں افسردہ حالت میں دیکھا گیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.