ساڑھے6 کروڑسال قدیم ڈائنوسارکے بڑے ڈھانچے کی نیلامی

ٹرائیسراٹوپ قسم کے ایک ڈائنو سار کا 6 کروڑ 60 لاکھ سال قدیم اور اب تک ملنے والے سب سے بڑے ڈھانچے کو نیلامی کے لیے پیش کردیا گیا۔ نیلامی سے متعلق افراد کا کہنا ہے کہ یہ لگ بھگ دوملین امریکی ڈالرز میں فروخت ہوجائے گا۔ فرانس میں ہونے والی ٹرائیسرا ٹوپ کے ڈھانچے کی نیلامی کو ’بگ جان‘ کے نام سے جانا جارہا ہے۔ یہ ڈھانچہ  تقریباً 60 فیصد مکمل ہے اوراس کی لمبائی 26 فٹ ہے، پیرسیئن آکشن ہاؤس ہوٹل ڈراؤٹ، فرانس کے مطابق اس کی فروخت سے 14 سے 18 لاکھ امریکی ڈالرز ملنے کی توقع ہے۔ اس ڈھانچے کی صرف کھوپڑی 75 فیصد مکمل ہے اور یہ چھ فٹ چوڑی ہے، جبکہ اسکے دو سینگ تقریباً چار فٹ لمبے اور ایک فٹ چوڑے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.