3 فٹ4 انچ قد رکھنے والے باڈی بلڈر کا نام گنیز ورلڈ رکارڈ میں درج

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ایک بھارتی ایتھلیٹ کو جس کا قد تین فٹ چار انچ ہے اسے باڈی بلڈنگ مقابلوں میں دنیا کا پستہ قامت ترین امیدوار قراردیا ہے۔25  سالہ پراتک وتھل موہیت نے گنیزورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ اس نے 2012 میں باڈی بلڈنگ کا آغاز کیا اور اس حوالے سے 2016 میں ایک مقابلے میں شرکت کی۔ پراتک نے مزید بتایا کہ اس کا خاندان بہت خوش ہے اور اس پر فخر کرتا ہے جب کہ اس کے دوست اس کی کافی مدد اور تعاون کرتے ہیں۔  پراتک وتھل موہیت کے بازو اور ٹانگیں پیدائشی طور پر غیر معمولی چھوٹے ہیں۔ بعدازاں اس میں جسم کے بڑھنے والے ہارمونز کی کمی (جوفزم) بیماری کی تشخیص ہوئی۔ اس نے بتایا کہ اس کے ایک دوست نے اسے مشورہ دیا کہ وہ گنیز ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کرے کہ وہ دنیا کا پستہ قامت ترین باڈی بلڈر ہے جس پر اس نے رابطہ کیا تاہم گنیز ورلڈ رکارڈ نے کورونا وبا کے باعث کافی تاخیر سے اس کی تصدیق کی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.