15 سو سال پرانی دنیا کی سب سے بڑی شراب کی فیکٹری دریافت

اسرائیل میں1500 سال پرانی شراب کی ایک بڑی فیکٹری دریافت ہوئی ہے اور یہ بازنطینی دورسے اب تک دریافت ہونے والی سب سے بڑی وائنری ہے۔اسرائیل کی نوادرات اتھارٹی کے مطابق یونے میں دریافت کی گئی فیکٹری ہر سال 20 لاکھ لیٹرتک شراب پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ برطانیہ مجموعی طور پر سالانہ 8 ملین لیٹر سے کم شراب پیدا کرتا ہے۔آثار قدیمہ کے ماہرین نے اسرائیلی لینڈ اتھارٹی کی جانب سے یونے شہر کو ارد گرد کے علاقے میں وسعت دینے کے اقدام کے طور پر 75 ہزار مربع فٹ جگہ کی کھدائی میں دو سال کا وقت لیا۔ ریسرچ کے مطابق پانی کے ناقص معیار کی وجہ سے 520 عیسوی کے لگ بھگ بازنطینی دور میں بالغوں اور بچوں کے لیے شراب پینا عام تھا۔ ماہر آثار قدیمہ ڈاکٹر جون سیلگ مین کے مطابق اس مشن کے دوران انہیں دوسری صنعتوں کی باقیات بھی ملی ہیں، جن میں شیشے اور دھات کی فیکٹریاں موجود ہیں جبکہ ان باقیات میں گھر اور دوسری عمارتیں بھی شامل ہیں جو بازنطینی اور اسلامی کے درمیان عبوری دور کی ہیں۔ پلانٹ میں کئی ہزار ٹکڑے اور مٹی کے جار بھی موجود ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.