25 انچ لمبے کانوں والی کتیا نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

دنیا  میں مختلف حیرت انگیز اور ٹیلینٹ پے مبنی خصوصیات کے باعث  تو کئی ماہر اور عام انسان اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرا چکے ہیں، لیکن اس ڈوڑ میں جانور بھی انسانوں سے پیچھے نہیں

ایک امریکی خاتون کی پالتو کتیا نے تقریباً 25 انچ لمبے کانوں کے ساتھ اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، کُون ہاؤنڈ نسل سے تعلق رکھنے والی اس کتیا کا نام ’لو‘ ہے اور یہ امریکی ریاست اوریگون میں رہنے والی خاتون، پیج اولسن کی پالتو ہے جو پچھلے تین سال سے ان کے پاس ہے۔

اگرچہ کُون ہاؤنڈ نسل کے کتے اپنے لمبے کانوں کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن ’لو‘ ان میں بھی زیادہ لمبے کان رکھتی ہے۔

پیج اولسن کو اندازہ تھا کہ دوستانہ مزاج رکھنے والی ’لو‘ کے کان غیرمعمولی طور پر لمبے ہیں جب ’لو‘ کے کانوں کی لمبائی ناپی تو پتا چلا کہ اس کا ہر کان 12.38 انچ لمبا ہے، یعنی اس کے دونوں کان مجموعی طور پر 24.76 اِنچ لمبے (25 انچ سے معمولی کم) ہیں۔

اب ’لو‘ کے پاس دنیا میں سب سے لمبے کانوں والی کتیا کا اعزاز ہے جبکہ اس کا نام بھی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے 2022 ایڈیشن میں اشاعت کےلیے منظور کرلیا گیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.