دنیا کے پہلے جینیاتی تبدیل شدہ ٹماٹر کی فروخت شروع

جاپان نے ٹماٹر کے جینوم میں بنیادی تبدیلیاں کر کے دنیا کا پہلا بھترین ٹماٹر تیار کر دیا ہے او اس ٹماٹر کو  ’سیسیلیئن رف ہائی گیبا‘ کا نام دیا گیا ہے

واضح رہے کہ ٹماٹر میں گیما امائنو بیٹرک ایسڈ (گیبا) کی مقدار عام ٹماٹر سے پانچ گنا زائد ہے۔

اس کے علاوہ دیگر اقسام کے امائنو ایسڈز کو بھی بڑھا گیا ہے جو بالخصوص بلڈ پریشر کم کرتے ہیں۔

اس کے بیج سانا ٹیک نامی اسٹارٹ اپ نے بنایا ہے جسے یونیورسٹی آف سکوبا میں تشکیل دیا گیا ہے۔ فی الحال اس کی آن لائن فروخت شروع کی گئی ہے۔

اس کی تحقیق میں ٹماٹر کی جینیاتی تدوین (ایڈٹنگ) کی گئی ہے اور کوئی نیا جین نہیں ڈالا گیا بلکہ جینیاتی تبدیلی سے ان عوامل کو روکا گیا ہے جو گیبا کی افزائش میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔

اس کے بعد کئی مراحل سے گزرنے کے بعد ٹماٹر میں گیبا کی افزائش تیزی سے بڑھنا شروع ہوئی۔

جامعہ سکوبا کے ماہرین نے کہا ہے کہ انہوں نے کرسپر سی اے ایس نائن کی مشہور جینیاتی ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی استعمال کی ہے۔ تاہم کئی مراحل سے گزرنے کے بعد اسے کمرشل پیمانے پر تیار اور فروخت کرنے کی اجازت ملی ہے۔ جس کے بعد اب کسانوں نے اس کی باقاعدہ کاشت شروع کردی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.