افریقہ کا وہ قبیلہ جہاں شادی سے پہلے دلہن کو بال منڈوانے پڑتے ہیں

شادی کو دو افراد کے مابین ایک مقدس بندھن سمجھا جاتا ہے جو زندگی بھر ساتھ رہنے کا وعدہ ہے، ہر مذہب اور ملک میں شادی کی مختلف رسومات ہوتی ہیں۔

ان رسومات میں سے دولہا دلہن کو کچھ شادی سے پہلے اور کچھ بعد میں ادا کرنی پڑتی ہیں، لیکن افریقا کے ملک ایتھوپیا اور صومالیہ کے وسط میں واقعے بورانا قبیلے میں کچھ عجیب و غریب رسومات ادا کی جاتی ہیں ،  یہ قبیلہ 500 افراد پر مشتمل ہے۔

اس قبیلے کی لڑکیوں کو صرف شادی سے پہلے ہی بال بڑھانے کا موقع دیا جاتا ہے، شادی سے پہلے لڑکیوں کو اچھا دولہا حاصل کرنے کیلئے بالوں کا بڑا حصہ منڈوا کر گنجا ہونا ہوتا ہے۔ مانا جاتا ہے کہ اگر وہ اپنا سر منڈوائیں گی تو انہیں ایک اچھا شوہر ملے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اور عجیب بات اس قبیلے کے حوالے سے مشہور ہے اور وہ یہ کہ یہاں کے لوگ تصاویر بنوانے کو بھی برا سمجھتے ہیں۔ ان کے مطابق ایسا کرنا جسم میں خون کی کمی پیدا کردیتا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.