شہد کی مکھیوں کا نایاب نسل کے پینگوئن پرحملہ

جنوبی افریقا کےکیپ ٹاون کے ساحل پر شہد کی مکھیوں نے حملے میں 63 نایاب افریقی پینگوئینز کو ڈنک مار مار کر ہلاک کردیا ۔

الجزیرہ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے پینگوئنز گزشتہ دنوں کیپ ٹاؤن کے جنوب میں واقع مشہور سیاحتی مقام بولڈر کے ساحل پر مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

جس سے ماہرین پہلے تو سمجھ ہی نہیں پائے کہ ایسا کیا ہوا جو اتنی پینگوئینزایک ساتھ مردہ حالت میں موجود ہیں۔

ساحلی پرندوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی فاؤنڈیشن کے ماہر کا اس بارے میں کہنا تھا کہ  پوسٹ مارٹم سے ان کے جسم اور آنکھوں میں شہد کی مکھیوں کے متعدد بار کاٹںے کے نشانات پائے گئے۔

ماہر کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات بہت کم پیش آتے ہیں، اور اتنی تعداد میں پینگوئنزکی ہلاکت نے انہیں حیران کر دیا ہے جبکہ ساحل سے کئی مکھیاں بھی مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔

ساؤتھ افریقا کنزرویشن اتھارٹی کی ترجمان نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم سے حاصل ہونے والے نمونوں کو مزید جانچ کے لیے لیاربریٹری بھیج دیا گیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.