یوٹیوب نے اپنے صارفین کےلئے کمانے کا ایک اور موقع فراہم کر دیا

یوٹیوب کے وڈیو بنانا اور رقم کمانے کے بارے میں تو سب جانتے ہیں، لیکن یوٹیوب نے اپنے صارفین کو کمانے ایک نیا ذریعا بھی فراہم کیا ہے
انتظامیا نے اپنے فیچرز میں تبدیلی لاتے دی اپلوڈ نامی پوڈ کاسٹ کا اضافہ کیا ہے، جس کا پورا نام ’دی اپلوڈ: دی کریئیٹر اکانومی‘دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد ہر قسم کے تخلیق کاروں کو اظہار اور رقم کمانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کے پوڈکاسٹ میں یوٹیوب کے کامیاب ترین افراد کے انٹرویو نشر ہوں گے۔ اس طرح دی اپلوڈ لوگوں کی رہنمائی کا ایک بہترین پلیٹ فارم بھی بنے گا۔
اس طرح دوسری جانب خود یوٹیوبرز کو بھی عوام کے ردِ عمل جاننے میں مدد ملے گی جس سے وہ اپنی ویڈیوز بہتر بناسکیں گے۔ اس پوڈکاسٹ کی میزبانی مشہور صحافی برٹنی لیوز کررہی ہیں جو خود ’فورکلرنرڈز‘ نامی مشہور پوڈکاسٹ چلاتی ہیں۔
یوٹیوب کےمطابق ’ دی اپ لوڈ‘ کا مقصد مارکیٹنگ اور بزنس میں اضافہ کرنا ہے۔ اب ہر بدھ کو اس کی قسط نشر ہوگی اور پہلی قسط 22 ستمبر کو آن ایئر کی جائے گی۔

 

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.