خوش رہنے کے لئے یے عادتیں اپنائیں!

خوش رہنے کے لئے یے عادتیں اپنائیں!

لنڈن: انسان کا اپنی زندگی میں خوش رہنا ایک اہم مسئلہ ہو گیا ہے، زندگی میں تیز رفتاری اور مصروفیات خوش و خرم رہنے میں کمی کا سبب بن گئیں ہیں۔

ویسے تو یے اتنا مشکل بھی نہیں پر ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کے پھل اور سبزیاں کھانے اور ورزش کو معمول بنانے سے آپ کے اطمینان اور مسرت میں اضافہ ہو سکتا ہے

جامعہ کینٹ اور جامعہ ریڈنگ کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کے خوش رہنے کے لئے ضروری ہے کے پھلوں اور سبزیاں کھانے کے ساتھ ساتھ ورزش کو بھی اپنی عادت میں شامل کیا جائے ۔

ماہرین نے کہا ہے کہ ورزش خود اپنے آپ پر قابو پانا (سیلف کنٹرول) سکھاتی ہے جس سے خود اعتمادی بڑھتی ہے اور مسرت میں اضافہ ہوتا ہے۔

ورزش سے دورانِ خون بہتر ہوتا ہے اور مسرت کے ذمے دار ہارمون بڑھتے ہیں۔ جب کے پھلوں اور سبزیوں میں موجود مرکبات اور کیمیائی اجزا ہمیں صحت اور خوشی فراہم کرتے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.