بحری جہازکو کھینچنے والا دنیا کا طاقتور ترین مقناطیس

امریکا میں تیار کیا گیا، دنیا کا سب سے طاقتور مقناطیس ‘‘سینٹرل سولینوئیڈ’’ ایک طویل سفر کے بعد بالآخر فرانس میں اپنی منزلِ مقصود تک پہنچ گیا ہے جہاں اسے عالمی اشتراک سے بننے والے فیوژن ری ایکٹر یعنی ‘‘آئی ٹی ای آر’’ میں نصب کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سینٹرل سولینوئیڈ کو امریکی ادارے ‘‘جنرل اٹامکس’’ نے کئی سال کی محنت سے تیار کیا ہے ۔ یہ اتنا طاقتور ہے کہ ایک لاکھ ٹن وزنی، طیارہ بردار بحری جہاز تک کو اپنی مقناطیسی طاقت سے کھینچ سکتا ہے ۔یہ مقناطیس 14 فٹ چوڑا اور 60 فٹ اونچا ہے جو سپر موصل مادّے استعمال کرتے ہوئے اتنی شدید مقناطیسی قوت پیدا کرسکتا ہے جو مبینہ طور پر زمینی مقناطیسی میدان کے مقابلے میں 28000 گنا زیادہ ہے ۔

فرانس پہنچنے کے بعد اسے ‘‘انٹرنیشنل تھرمونیوکلیئر ایکسپیریمنٹل ری ایکٹر’’ کی سائٹ تک پہنچایا جائے گا، جہاں یہ تجارتی پیمانے پر بجلی بنانے کے عالمی منصوبے کا حصہ بن جائیگا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.